لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کے پہلے میگا منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کا امکان - Tech Tips - Tech can be complex; we make it easy

Tech Tips - Tech can be complex; we make it easy

Tech Tips - Tech can be complex; we make it easy. We create product reviews, step by step computer build guides, and a variety of other tech-focused projects.

Wednesday, October 21, 2020

لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کے پہلے میگا منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کا امکان

 

لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کے پہلے میگا منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کا امکان

فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ ہر لحاظ سے مکمل کر کے 31اکتوبر کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اعلان





لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کے پہلے میگا منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کا امکان، فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ ہر لحاظ سے مکمل کر کے 31اکتوبر کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبہ ہر لحا ظ سے مکمل کر کے 31اکتوبر کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے ۔

یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، اس میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔یہ لاہور کے لوگوں کی آسانی کے لئے شروع کیا گیا ہے‘ بارشوں کی وجہ سے اس کی تکمیل میں تاخیر ہوئی جس پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ منصوبہ پر کام دن رات اور عید کے موقع پر بھی جاری رہا۔

پوری ٹیم نے بہت محنت سے کام کر کے منصوبے کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کر نے کے لئے کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اس مقصد کے لئے تعمیراتی سامان کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کنٹریکٹر کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔وہ منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ آفس میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

جس میں گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی ‘چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا، چیف انجینئر ٹیپا عبد الرزاق ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین ‘ ڈائریکٹر فنانس محمد اختر، نیسپاک انجینئر اور کنٹریکٹر کے نمائندے شریک ہوئے ۔ ڈائریکٹر جنرل کو بتایا گیا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا مجموعی طور پر 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کی سروس روڈز کا تعمیراتی کام جاری ہے۔انڈر پاس کی بیرل میں اسفالٹ بچھانے کا کام کل شروع کیا جائے گا۔ فردوس مارکیٹ انڈرپاس اور ملحقہ سڑکوں سے آنے والا بارش کا پانی سنبھالنے کے لیے 10خصوصی کنویں تعمیر کر لئے گئے۔ دو مزید کنوؤں کی تعمیر جاری ہے۔